شوبز

شاہ رخ اور امیتابھ بچن کی 17سال بعد اسکرین پر ایک ساتھ واپسی

ممبئی(آواز نیوز)سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان اور بگ بی، امیتابھ بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر اِن دونوں فنکاروں کے ’ڈائے ہارڈ فینز‘ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

’بگ بی‘ اور ’ایس آر کے‘ کی ایک مختصر سی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے، اس ویڈیو میں بالی ووڈ کا ڈان شاہ رخ خان اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو 17 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ دیکھ کر بے حد پرجوش نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ویڈیو میں اِن دونوں فنکاروں کے آنے والے نئے پروجیکٹ سے متعلق کوئی تفصیل درج نہیں ہے، اس ویڈیو کو صرف’جلد آرہا ہے‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں فنکار 17 سال بعد دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دنیا بھر میں مداح رکھنے والی یہ جوڑی جَلد ہی ایک دلچسپ پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس سے متعلق معلومات کو راز میں رکھا جا ہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دونوں فنکار فلم ’محبتیں،‘ ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ جیسی مشہور فلموں میں اسکرین شیئر کر چکے ہیں۔

مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں، حرا مانی

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ کل، 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری معروف ہدایتکار ایٹلی نے دی ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اگلی فل ’ڈنکی‘ میں اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Shahrukh and Amitabh New Movie | Bollywood News in Urdu | کیا شاہ رخ خان کے بچے اُن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کریں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button