شوبز

فلم ”پٹھان“ کی کامیابی کے بعد مداحوں کو کنگ خان کی فلم ”جوان“ کا بے صبری سے انتظار

ممبئی (آواز نیوز) اداکار شاہ رخ خان کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ”پٹھان“ کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد مداحوں کو کنگ خان کی فلم ”’جوان“ کا بے صبری سے انتظار ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ’جوان‘ انڈسٹری میں کامیابی کے نئے سنگ میل طے کرے گی۔ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹیزر جاری ہونے کے بعد مداحوں کو فلم کے ٹریلر اور گانوں کی ریلیز کا انتظار ہے اور اب ’جوان‘ کے پہلے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ”جوان“ کے ٹریلر کے ریلیز سے قبل فلم کا ایک گانا جاری کیا جائے گا جس کا عنوان ”زندہ بندہ“ ہے۔

عمر میں اضافے کیلئے صرف یہ 7 عادات اپنالیں

ذرائع کے مطابق گانے کی حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے لیکن اسے اگست کے پہلے ہفتے تک ریلیز کردیا جائے گا۔2023 شاہ رخ خان کیلئے بہت کامیابی کا برس بن رہا ہے اور اس سال ان کی پہلی فلم ”پٹھان“ بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ستمبر میں ”جوان“ جبکہ دسمبر میں راج کمار ہیرانی کی ”ڈنکی“ ریلیز ہوگی۔

Shahrukh King New Movie Joan | Bollywood News in Urdu |Official Hindi Prevue |Shah Rukh Khan |Atlee |Nayanthara |Vijay Sethupathi |Deepika |Anirudh

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: