شوبز

شائستہ لودھی کو عدنان صدیقی کی نقل مہنگی پڑ گئی

سوشل میڈیا صارفین کی شائستہ لودھی کو فضائی آلودگی کو فروغ دینے ،ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر شدید تنقید

کراچی (آواز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان و اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اداکار عدنان صدیقی کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا۔

انسٹا گرام پر گزشتہ دنوں شائستہ لودھی نے عدنان صدیقی کی پیروی کرتے ہوئے منشیات نذرِ آتش کرنے کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی۔

اداکارہ نے انسدادِ منشیات فورس کے زیرِ اہتمام منشیات نذرِ آتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کی بدنامِ زمانہ سیلفی کی نقل کرتے ہوئے جلتی ہوئی منشیات کے سامنے ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے عدنان صدیقی کے نام کر دیا۔

اس ویڈیو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ عدنان صدیقی کے لیے، یہ آپ کے نام دوست، کچھ یاد آیا؟۔ویڈیو کے کیپشن میں بھی انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو عدنان صدیقی کے نام کیا اور ساتھ ہی سے نو ٹو ڈرگس اور ڈرگ فری پاکستان کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے بھی اس ویڈیو کو خوب انجوائے کیا۔انہوں نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر شائستہ لودھی کو فضائی آلودگی کو فروغ دینے اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

آن لائن فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ بر آمد

ایک صارف نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نو ڈرگ، لیکن فضائی آلودگی زوروں پر، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے بارے میں کون سوچے گا؟ منشیات سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے مضر ہے جبکہ کچھ صارفین نے ڈاکٹر شائستہ پر جرمانہ عائد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Shaista Lodhi News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Who is causing air pollution? – SAMAA TV – Special Report – 17 Feb 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button