شوبز

شنیرا اکرم اور اداکار فیروز خان کے مابین تنازع ٹھنڈا ہوگیا

آپ بھلے مجھے نظر انداز کردیں مگر آپ کا ایک عمل لاکھوں لوگوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے،روڈ سیفٹی کےلئے آواز بلند کرکے ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، شنیرا اکرم

آپ کے الفاظ اب مجھے بہتر لگ رہے ہیں، میں روڈ سیفٹی اور بارے فلاح و بہبود کو فروغ دینے کےلئے کام کرنا پسند کروں گا، فیروز خان

کراچی (آواز نیوز) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم اور اداکار فیروز خان کا معاملہ طویل بحث و مباحث کے بعد ٹھنڈا ہو گیا۔

ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فیروز خان کےلئے لکھا کہ آپ بھلے مجھے نظر انداز کردیں لیکن یہ نظر انداز ہرگز نہ کریں کہ آپ کا ایک عمل لاکھوں لوگوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحیح کام کریں، روڈ سیفٹی کے لیے آواز بلند کریں اور ہزاروں بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں اس کے خلاف نہیں۔

شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر جاری جنگ کو ختم کرنے کا کام کیا اور جواب میں اداکار فیروز خان بھی سماجی کارکن سے متفق نظر آئے تاہم انہیں نے اپنی غلطی تو تسلیم نہ کی لیکن روڈ سیفٹی کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے الفاظ اب مجھے بہتر لگ رہے ہیں، میں روڈ سیفٹی اور اس حوالے سے فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا پسند کروں گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک باپ موٹر سائیکل پر بارش کے دوران اپنے بچے کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جیکٹ میں چھپا لیتا ہے۔

شاہ رخ خان کی میگا فلم پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی تنازعات بڑھنے لگے

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک باپ کو بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

Shaniera and Feroze Khan Cool Down | Showbiz News in Urdu | Shocking! Feroze Khan Huge Fight With Waseem Akram Wife Shaniera Akram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button