شوبز

شلپا شیٹی نے فلموں میں بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے فلموں اور ویب سیریز میں بولڈ سین نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

شلپا شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے پروجیکٹس کا انتخاب کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اداکاروں کو ہر طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے یہاں اداکار باآسانی اپنی پسند کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کی ابتداءسے ہی میری ترجیح یہی رہی ہے کہ میں ایسے کردار ادا کروں جو میرے بچے بھی سکرین پر دیکھ سکیں تو میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بالی ووڈ کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہوں جو اسکرین پر بولڈ سین نہیں کرتیں۔

میں اپنے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محتاط رہ کر سکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں تو مجھے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ میں کونسا سین پرسکون رہ کر ادا کرسکتی ہوں اور جو میں نہیں کر سکتی اس کے لیے میں پہلے ہی منع کر دیتی ہوں۔

Shilpa Shetty explained reason not doing bold scenes movies.showbiz news in urdu.Mumbai Court Discharges Shilpa Shetty In Richard Gere Kissing Case

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button