شوبز

مجھے یقین ہے کسی خاص مقصد کیلئے دنیا میں آئی ہوں: شلپا شیٹی

لاہور (آواز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ ا نہیں یقین ہے وہ کسی خاص مقصد کیلئے دنیا میں آئی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اِن کی پیدائش سے قبل اِن کی والدہ کو ڈاکٹروں نے اسقاط حمل کا مشورہ دیا تھا۔

شلپا شیٹی کا بتانا ہے کہ ان کی ماں نے انہیں بتایا کہ جب وہ حاملہ ہوئیں تو انہیں محسوس ہوتا تھا کہ وہ مجھے کھو دیں گی اور ڈاکٹروں نے بھی مشورہ دیا تھا کہ اس بچے کا اسقاط حمل کروا دینا چاہیے.

میری والدہ بہت مشکل حمل سے گزر رہی تھیں، اِن کا خیال تھا کہ میری پیدائش ممکن نہیں ہو سکے گی اور میں پھر بھی پیدا ہوئی، مجھے آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کہ میں زندہ بچ گئی ہوں۔

عدنان صدیقی مر گیا؟

شلپا شیٹی نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ میں اس دنیا میں کسی مقصد کے لیے آئی ہوں۔

Shilpa Shetty News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Shilpa Shetty’s Sizzling performance

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button