شوبز

” کیا کہیں گے لوگ زندگی کا سب سے بڑاروگ“ ہے ،ثناء

مجھے اپنی حدودو قیود کا علم ہے اور کبھی اس سے باہر نہیںنکلی ‘اداکارہ کی گفتگو

لاہور (آواز نیوز) ناموراداکارہ ثنا ءکہا ہے کہ اگر آپ یہ سوچیں گے کہ دنیا کیا کہے گی تو آپ کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے، ” کیا کہیں گے لوگ زندگی کا سب سے بڑا روگ“ ہے اس لئے میں ایسے لوگوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتی ،مجھے اپنی حدودو قیود کا علم ہے اور کبھی اس سے باہر نہیں نکلی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اس پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ ہم ایکسرسائز والے کپڑے پہن کر جم کیوں جاتے ہیں ۔ سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ اس طرح کی سوچ اپنانے اور تنقید کے لئے وقت کیسے نکال لیتے ہیں۔

اگر آپ نے خوش رہنا ہے تو یہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ جس سے آپ کو اطمینان اورخوشی ملتی ہے وہ کریں اور انجوائے کریں۔

بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا :کترینہ کیف

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی حدود کیا ہیں اور میں بھی اس سے ہرگز غافل نہیںہوں اس لئے کسی اور کو کسی کےلئے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

Showbiz Pakistan | Showbiz News in Urdu | Latest Urdu News | Sana Fakhar Shares Her Sad Story When She Was Pregnant | Interview With Shaits Lodhi | Celeb City

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button