شوبز

شوبز ستارے پاکستان ، بھارت کے درمیان ٹاکرے کے منتظر

پاکستانی شاہین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قوم کو تحفہ دےنگے‘ شان، معمررانا،شاہدہ منی و دیگر

لاہور(آواز نیوز)شوبز ستارے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے،اداکاروںنے اہل خانہ اوردوستوں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

نامور اداکارشان ،معمررانا، احسن خان،شاہدہ منی، امانت چن، صبا قمر، ریشم، نیلم منیر نے کہا کہ صرف پاکستان اوربھارت کے عوام ہی نہیں بلکہ دنیا میں جہاں جہاں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اور اسے پسند کیا جاتا ہے وہاں روایتی حریفوںکے درمیان میچ کاشدت سے انتظار کیا جاتا ہے۔

شوبزشخصیات نے کہا کہ پاکستانی شاہین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قوم کو تحفہ دےں گے۔

شاہین شاہ دوبارہ قومی ٹیم میں داخل

شوبز ستاروں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیے اور دونوں جانب سے کھلاڑیوں کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Showbiz Pakistan | Showbiz stars waiting for T20 World Cup | ICC T20 World Cup 2022 | Pak Team Warm Up Matches Schedule & Time 2022 | Pak Team T20 WC

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button