شوبز

سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سُسر کا ردعمل

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبروں پر اُن کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا 23 جون اتوار کے روز اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی، اداکارہ کی شادی سے قبل یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اسلام قبول کرنے والی ہیں، تاہم اُن کے ہونے والے سُسر نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے والد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی۔

ظہیر اقبال کے والد نے کہا کہ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی، لہٰذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے۔

Sonakshi Sinha News in Urdu.Showbiz News in Urdu Today.Sonakshi Sinha Father In Law Ratansi Iqbal Shocking Reaction On Religion Conversion After Wedding…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button