شوبز

اداکارسنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج.

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ سٹار سنی دیول کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کی شکایت درج کرادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنی دیول کو ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے

لیکن ان کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔

فلم پروڈیوسر سارو گپتا نے اداکار پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے اداکار کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور غدر2 کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

نک جونس نے پریانکا کو پرپوز کرنے سے پہلے مجھے ڈیٹ کیلئے پوچھا:

پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر بہت زیادہ خراب رہا ہے اور 2023 میں ان کی فلم غدر2 نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔#/s#

Sunny Deol News in Urdu.Showbies News in Urdu.A complaint of cheating, fraud and extortion has been filed against actor Sunny Deol. | Awaz News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button