شوبز
ڈھائی سال سے خالی سوشانت کے فلیٹ کو نیا کرایہ دار مل گیا
ممبئی (آواز نیوز) آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ کو نیا کرایہ دار مل گیا۔ واضح رہے کہ ڈھائی برس قبل سوشانت کی موت کے بعد سے یہ فلیٹ خالی تھا، تاہم اب وہ دوبارہ آباد ہونے والا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جلد ہی فلیٹ میں نئے کرایہ دار منتقل ہوجائیں گے۔
ممبئی کے اسٹیٹ بروکر نے بتایا کہ فلیٹ مالکان نے ان سے چند ماہ قبل رابطہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا جائے گا۔
محبت کے ساتھ 2023 میں قدم رکھ رہی ہوں‘عائزہ خان
مالکان کو 30 لاکھ روپے کا سیکیورٹی ڈپازٹ بھی ملے گا۔یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اس فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔