شوبز
نئے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچا دی
باﺅ اصغر علی کی شاعری کو عمران بغدادی اور صفیہ ملک نے خوبصورت انداز میں گایا
لاہور(آوازنیوز)نئے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق معروف سنگر عمران علی بغدادی اور صفیہ ملک کی آواز میں نیو پنجابی ٹپے ماہیے ”پکیاں سڑکاں “کو سوشل میڈیا کے 7رنگ یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا گیا.
جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی ےوٹیوپ ٹک ٹاک و سوشل میڈیا کی ویب سائڈو پہ دھوم مچا دی ہے پنجابی ٹپے”پکیاں سڑکاں “کی خوبصورت شاعری معروف شاعر باﺅ اصغر علی نے لکھی جبکہ میوزک کاشی خان اور ویڈیو ڈائریکٹرکاشف احسان ہے،
شنیرا اکرم اور اداکار فیروز خان کے مابین تنازع ٹھنڈا ہوگیا
باﺅ اصغر علی کی شاعری کو عمران بغدادی اور صفیہ ملک نے منفرد اور خوبصورت انداز میں گایا پنجابی ٹپے ماہیے ”پکیاں سڑکاں “سوشل میڈیا پہ سپر ہٹ آئٹم بن گیا ۔