شوبز
بالی ووڈ اداکار ورون دھون شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ اداکار ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔اداکار ورون دھون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ٹانگ زخمی ہوگئیa زخم کس چیز سے لگا پتا نہیں چلا تاہم اب برف کے پانی میں پیر رکھ کر بیٹھا ہوا ہوں تاکہ درد میں کچھ کمی آئے۔
جھوٹے الزامات کیس؛ مہوش حیات، کبریٰ خان کی درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم
پروڈکشن ہاوس کے مطابق ورون دھون جلد فلم کا پرومو اور فلم کے کچھ اہم سینز ریکارڈ کروائیں گے جن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ ورون دھون کی فلم وی ڈی 18 آئندہ سال مئی میں ریلیز ہوگی۔