شوبز

ورون دھون کی اہلیہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔

ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں۔

ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی دعاوں اور پیار کی ضرورت ہے۔ا

بھارتی اداکارہ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں

داکار کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ورون دھون نے سال 2021 میں اپنے بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تھی۔

Varun Dhawan’s News in Urdu.Showbies News in Urdu.Varun Dhawan with Pregnant Wife Natasha Dalal Flaunts Baby Bump in Public.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button