بھارتی اداکارہ ویشالی ٹھکر نے خودکشی کرلی
محبت میں ناکامی، معروف بھارتی اداکارہ ویشالی ٹکرنے خودکشی کرلی

ممبئی (آوازنیوز) بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ ویشالی ٹکر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویشالی ٹکر کی لاش اندور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی ہے، جس میں اپنی موت کی ذمہ داری اداکارہ نے خود لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ملنے والے شواہد اور تحریر سے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ویشالی ٹکر نے مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔
امن کیلئے بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں: شہباز شریف
پولیس کا کہنا ہے کہ ویشالی ٹکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس سے صورت حال مزید واضح ہوگی اور تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویشالی ٹکر نے کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے زیادہ شہرت ملی۔