شوبز

جانی ڈیپ نے ڈزنی کی ملٹی ملین ڈالرز ڈیل کیوں ٹھکرا

جانی ڈیپ نے ڈزنی کے ساتھ 2003 سے لے کر 2017 تک پائریٹس آف دی کیریبین فلم کے تمام سیکوئلز میں کام کیا

نیویارک(آوز نیوز) معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ نے ڈزنی کی جانب سے پیش کردہ ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔

تاہم اداکار نے ایسا کیوں کیا انہوں نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانی ڈیپ نے کہا کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے۔

تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے جانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔

لیکن اب جب وہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن اداکار نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔

ڈیپ نے کہا کہ ”اگر ڈزنی 300 ملین ڈالر اور ایک ملین الپاکا کے ساتھ بھی آتا ہے، تو اس زمین پر کوئی بھی چیز مجھے واپس جانے اور ڈزنی کے ساتھ پائریٹس آف دی کیریبین فلم میں کام کرنے کے لئے راضی نہیں کر سکتی تھی“۔

اکشے اور ارجن نے بھائی بننے سے انکار کردیا تھا:کترینہ کیف

واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے ڈزنی کے ساتھ 2003 سے لے کر 2017 تک پائریٹس آف دی کیریبین فلم کے تمام سیکوئلز میں کیپٹن جیک کا کردار نبھا چکے ہیں۔

Why Johnny Depp turned Disney’s multi-million dollar deal | Johnny Depp Reveals His Demands That Disney Needs To Meet

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button