افغانستان میں آئل ٹینکر الٹ گیا،19 افراد ہلاک،متعدد زخمی
کابل(آواز نیوز)افغانستان کے بلند ترین سالنگ گذرگاہ میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔اس سے انیس افراد ہلاک اور کم سے کم بتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان میں واقع اس درے میں ہفتے کی شب پیش آیا جس کے نتیجے میں پہاڑی درے کے دونوں اطراف کے مسافر پھنس کررہ گئے۔
وزارتِ تعمیراتِ عامہ کے ترجمان حمیداللہ مصباح نے واقعے میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سالنگ سرنگ میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی اور گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔
صوبہ پروان میں محکمہ صحت کے ایک سینیرعہدہ دارعبداللہ افغان مل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو بری طرح جھلس گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلوکین میں یہ شناخت کرنا بہت مشکل تھا کہ کون مرد تھا اور کون عورت۔حکام نے بتایا کہ یہ درہ اب ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پربھیجی گئی ہیں۔
سالنگ پاس دنیا کی سب سے اونچی پہاڑی شاہراہوں میں سے ایک ہے اور یہ قریباً 3،650 میٹر کی اونچائی پرواقع ہے۔
عمران خان پروپیگنڈا گروہ کا 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس تھا:مریم اور نگزیب
اس کو1950ء کی دہائی میں سوویت دور کے ماہرین نے تعمیر کیا تھا اوراس میں 2.6 کلومیٹرطویل سرنگ بھی شامل ہے۔