برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا
نیو یارک (آوازنیوز) معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑگیا۔برٹنی اسپیئر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہسا امینی کی تہران پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ہلاکت پر ایران کے سراپا احتجاج عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کی سبزاورنیلی ہائیڈروجن پیدا بنانے کی کوششیں جار
جس پر ایرانی خبر رساں ایجنسی نے بھی برٹنی اسپیئرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے گلوکارہ کے ایران میں سراپا احتجاج عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے پر انہیں یہ یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں،
اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں۔
Britney Spears Solidarity with Iran Women | Iran Urdu News | Hijab Protest Iran | Iranian Women Gets Solidarity From All Over World | English News