خاتون کا گینگ ریپ کر کے زندہ جلا دیاگیا
پولیس نے واقعے کو گھناﺅناجرم قراردیدیا،قصبے کمرلی کی خواتین میں خوف وہراس
پریٹوریا(آواز نیوز) جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں ایک لرزہ خیز جرم نے اس وقت پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جب 3 انسانی بھیڑیوں نے اپنی نوعیت کے ایک المناک اور ہولناک واقعے میں ایک تیس سال کی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور اسے زندہ جلا دیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق 3 مجرم 34 سالہ خاتون کو افریقی قصبے روڈیبن کے ایک پارک میں لے گئے اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔7 اکتوبر کو ہونے والے گھنانے جرم کی تفصیلات میں تینوں مجرموں نے خاتون کے جسم پر پیرافین ڈال کر اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زندہ جل کر جاں بحق ہوئی۔
پولیس نے اس واقعے کو "نفرت انگیز جرم” قرار دیا۔30 سالہ نوجوان گذشتہ اتوار کو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ اسے انسانی بھیڑیوں کے حملے کے بعد اس اسپتال لایا گیا تھا۔
یورپ کا متفقہ طور پر ایران پر پابندیوں کا فیصلہ
جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں متاثرہ خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے خواتین شدید خوف کا شکار ہوگئی ہیں۔
ایک مقامی رہائشی نے بتایا: "ایک خاتون کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہےاور جو کچھ اس کے ساتھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مثال کے طور پر یہ میری بیٹی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔”