کشیدگی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا
تہران(آوازنیوز)ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے احتجاج کیاہے کہ اس کے امریکی ہم منصب نے دو روایتی حریفوں کے درمیان
اگلے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایران کے پرچم کو تبدیل کر دیا ہے، اس بنا پر ایسوسی ایشن نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔
دونوں ملکوں میں سیاسی حدت کے اضافے کے دوران ایرانی قومی ٹیم منگل 29 نومبر کو گروپ ٹو میں اپنے آخری میچ میں امریکی فٹ بال ٹیم کے مقابل ہوگی۔
طالبان کے افغانستان میں 19افراد کو مختلف جرائم پرسرِعام کوڑے
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلہ میں جانے کیلئے ایرانی ٹیم کی امریکہ پر فتح اہم کردار ادا کرے گی۔یو ایس سوکر فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایرانی پرچم سے خدا کی علامت کو ہٹا دیا ہے جو ایک غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔
ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا کو ایک ای میل بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکی فٹ بال ایسوسی ایشن کو اس عمل پر سنگین وارننگ جاری کی جائے۔
ایران کا جھنڈا سرخ، سفید اور سبز رنگ پر مشتمل ہے جس کے درمیان میں سٹائلائزڈ رسم الخط میں لفظ "اللہ” لکھا گیا ہے۔ امریکی فیڈریشن کے انسٹاگرام اور ٹویٹر پیجز پر دو پوسٹس میں پرچم سے یہ لفظ ہٹا دیا گیا ہے۔
امریکن فیڈریشن کے ایک میڈیا عہدیدار نے کہا کہ ایران میں خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یہ ایک تصویر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن کی ویب سائٹ پر پرچم کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
فیڈریشن کے ترجمان نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ صحیح جھنڈا دکھایا گیا ہے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی ایران کی خواتین کی حمایت کرتے ہیں،منقطع کر لیے تھے۔