بین الاقوامی
چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے فورسز تعینات
بیجنگ (آوازنیوز)چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات کے طور پر بیجنگ اور شنگھائی
کی سڑکوں پرسیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
کشیدگی بڑھ گئی، ایران نے امریکہ کو ورلڈ کپ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مختلف گروہوں کی جانب سے بیجنگ اور شنگھائی میں مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں 5 دن ریکارڈ کے بعد کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔چین میں گزشتہ روز 38 ہزار 645 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔