ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو خیربادکہہ دیا
لاس اینجلس(آواز نیوز)کچھ مختلف کرنے کا وقت، ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی بیس سال ادارہ برائے مہاجرین کی سفیر رہنے کے بعد اقوام متحدہ سے الگ ہوگئیں۔انجلینا جولی نے ہالی وڈ میں فن کا لوہا منوایا اور ایک سے بڑھ کر ایک فلم دی،تاہم اب کچھ نیا کرنےکا وقت ہے۔
اداکارہ اپنے عہدے سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق سے متعلق ایشوز پر کام کرنے جا رہی ہیں۔انجلینا جولی کا عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہنا ہےکہ یہ وقت ہے کچھ مختلف انداز میں کام کرنے کا ہے۔
جس کے لیےوہ براہ راست پناہ گزینوں اور ان کے لیے کام کرنے والے مقامی امدادی اداروں سے رابطے کریں گی۔خیال رہے کہ ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی حالیہ سیلاب اور اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکی ہیں۔
یو این ایچ سی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے دنیا بھر میں لوگوں کے حقوق اور سلامتی کی وکالت کرنے والی اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے ساتھ وقف اور پابندی کے ساتھ 20 سے زائد سالوں تک کام کیا ہے۔
اب وہ یو این ایچ سی آر کی خصوصی سفیر کے طور پر انسانی اور انسانی حقوق کے اہم رول نبھانے کے بعد آگے بڑھ رہی ہیں۔
اداکارہ جولی نے کہا کہ 20 سال بعد انہیں لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے الگ طرح سے کام کرنے، پناہ گزینوں و مقامی تنظیموں کے ساتھ راست طور پر جڑنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے وکالت کرنے کا صحیح وقت ہے۔
میڈیا نے اداکار شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی مشکوک بنا دی
انہوں نے کہا کہ اس خصوصی حق اور موقع کے لیے شکرگزار ہوں کہ مجھے بہت سے نمایاں اور سرشار UNHCR فیلڈ افسران اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو عالمی سطح پر زندگی بچانے کے کام کر رہے ہیں اور خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔