دنیاسیلاب زدگان کی بحالی وآبادکاری کیلئے کرداراداکرے: شوکت ورک
مقتدرقوتیں پاکستان کی امداد کے اعلانات تک محدود ہیں ، ٹھوس اقدامات کرناہوں گے
ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سیلاب زدگان کی بحالی وآبادکاری کیلئے اپناموثر کرداراداکرے، موسمیاتی تبدیلی کانقصان برداشت کرنیوالے پاکستان کودنیاتنہا اوربے یارومددگار نہیں چھوڑسکتی۔
یونائیٹڈ نیشن کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے سیلاب کی زدمیں آنیوالے تباہ حال مقامات کی تعمیرنوکیلئے پاکستان سے بھرپورتعاون کااعادہ خوش آئنداورامیدافزاءہے۔
افسوس بیشترمقتدرقوتیں پاکستان کی امداد کے اعلانات تک محدود ہیں ،انہیں اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھاناہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ انسانیت کودرپیش خطرات کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے انسانوں کواپنا کلیدی کردارادا کرناہوگا۔
زمینی وآسمانی آفات کی زدمیں آنیوالی کسی ریاست کواس کے حال پرچھوڑنا ہرگز مناسب نہیں ،اس سلسلہ میں فوری طورپرعالمی فنڈ کاقیام ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی قرض کا بوجھ اٹھائے پاکستان اپنے کروڑوں سیلاب زدگان کی بحالی وآبادکاری کیلئے کچھ نہیں کرسکت۔
عالمی برادری پاکستان کواس قرض کی واپسی سے مستثنیٰ قراردے ۔اگرسیلاب زدگان کی بروقت اوربھرپورمدد نہ کی گئی توخدانخواستہ انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
یہ لوگ فی الحال اسمبلیاں نہیں توڑیں گے: سعد رفیق