پاکستان کے تمام بڑے بڑے شہروں میں بہت سے فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں جب بھی ماہ رمضان آتا ہے تو یہ اداراے عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے اداروں کو زکوة،صدقہ اور خیرات دی جائے پاکستان واحد ملک ہے۔
جس میں سب سے زیادہ زکوة دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں تمام فلاحی ادارے اپنا اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
مجھے کچھ اداروں کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جن کا ذکر میں آج یہاں کروں گا لاہور میں ایک دارہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ہے جس کے سید عامر صاحب چیف ایگزیکٹو ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارا ادارہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں کام کرتا ہے جہاں قریب قریب کوئی سکول نہیں ہے۔
یہ ادارہ وہاں سکول بناتا ہے اور تعلیم دیتا ہے ضرورت مند بچوں کے لئے مفت تعلیم ،کتابیں اور وردی بھی مہیا کی جاتی ہے اس کے علاوہ مانسہرہ میں سپیشل بچوں کی تعلیم کے لئے بھی ایک سکول بنایا گیا ہے۔
جہاں 67بچے زیر تعلیم ہیں۔اس سکول کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جا رہے ہیں جس میں سپیشل بچوں کی یونیفارم،پک اینڈ ڈراپ کی سہولتیں اور اساتذہ کی تنخواہیں شامل ہیں غزالی ایجوکیشن نے ہندو کمیونٹی کے غریب اور نادار افراد کے بچوں کے لئے بھی سکول بنایا ہے۔
جس سے وہاں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں بچوں کی تعلیم کے علاوہ ان کی کفالت کا بھی ذمہ لیا ہوا ہے ایک بچے پر سالانہ بیس ہزار خرچہ آتا ہے اس لئے مخیر حضرات اس کار خیر میں سید عامر محمود صاحب کے اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
تا کہ وہ ملک کے زیادہ سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں جا کر تعلیم کو عام کر سکیں اور اپنے مشن تعلیم سب کے لئے میں کامیاب ہوںغزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی مالی امداد کے لئے آپ ان کی ویب سائٹ سے مدد لے کر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
دوسرا ادارہ جس کی میں اب بات کروں گا وہ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی ہے اس ادارے کے چیئرمین معروف شخصیت جناب ڈاکٹر آصف محمود صاحب ہیںجو خود ایک ڈاکٹر بھی ہیں اور اپنے دل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔
آپ نے 1992میں بطور اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور چیف کلکٹر کسٹمز کے عہدے پر فائز ہوئے آپ ایک مصروف سرکاری افسر ہونے کے باوجود غریب اور نادارمریضوں کے لئے وقت نکالتے ہیں۔
پورے پاکستان میں آپ نے ہسپتال،موبائیل کلینک،ڈسپنسریاں کمیونٹی ویلفیئر سنٹرزاور سکول قائم کئے۔روہنگیا،شام اور ترکی میںمقیم شامی پناہ گزینوں کے لئے امدادی سامان فراہم کیا۔
اسی طرح افغانستان بھائیوں کے لئے بیس کنٹینرمیں امدادی سامان پہنچایاآپ نے تھر جیسے خشک علاقوں میں ایک ہزار رقبے پر گرین فارمز قائم کئے جہاں سے اب گندم،سبزیاں اور مویشیوں کے لئے چارہ کاشت کیا جا رہا ہے اسی طرح تھر اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں صاف پانی کے لئے 1250کنویں تعمیر کروائے۔
آپ کی سماجی خدمات کے عوض آپ کو ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا آپ تمام دوست جو اس اداراے کو اپنی زکوة ،صدقات اور خیرات کرنا چاہتے ہیں وہ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی ویب سائٹ پر جا کر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کے نیکی کے کاموں میں اپنا بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔
اب میں جس ادارے کی بات کروں گا اسے یوکے سے آئے ہمارے دوست اور محسن جناب عبدالرزاق ساجد صاحب کا اداراہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ ہے مجھے ذاتی طور پر بھی ان شخصیات سے ملنے کا اعزاز حاصل ہے۔
جن کا ذکر میں نے اوپر کیا ہے عبدالرزاق صاحب بھی دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں دنیا میں جہاں کہیں بھی دکھی انسان ہیں وہ ان کی خدمت کے لئے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق المصطفے نے سال 2021میں ایک کروڑ تیس لاکھ افراد کی مددکی۔
المصطفے کے 21 سکولوں میں 7044 طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں مختلف ممالک میں ایمر جنسی کے دوران 1200000افراد کو محفوظ کیا گیا غریب گھرانوں میں اشیائے خوردونوش پر مشتمل 59370 فوڈ کے بیگز تقسیم کئے گئے۔آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں میں 755991عینیکیں تقسیم کی گئی۔
اس کے علاوہ مختلف المصطفے کے کیمپوں میں 478331افراد کی ہیپاٹائیٹس سکریننگ کی گئی۔اس کے علاوہ سارا سال المصطفے کی خدمات نادار اور غریب افراد کے لئے جاری رہتی ہیں۔
المصطفے دستر خوان لاہور میں شروع کیا گیا جو اب کامیابی سے چل رہا ہے دستر خوان کے ساتھ ہی المصطفے آئی ہسپتال کی بلڈنگ بھی ہے۔
جہاں روزانہ مریض اور ان کے لواحقین آتے ہیں جو اس دستر خوان سے استفادہ حاصل کرتے ہیں اس کے علاوہ بھی غریب مزدور اور ضرورت مند طلبا کو دوپہر اور شام کا معیاری کھانا مفت اور عزت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے رمضان کے مہینے میں روزانہ سات سو افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے۔
المصطفے آئی ہسپتال میں اب تک چار ہزار سے زائد آنکھوں کے اپریشن ہو چکے ہیں جو کہ لاہور میں سب سے زیادہ اپریشن کرنے والا ہسپتال بن چکا ہے اس کے علاوہ لاہور کے ارد گرد کے علاقوں میں فری کیمپ بھی لگائے جا تے ہیں۔
جس سے ایک لاکھ پندرہ ہزار مریض استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ مستقبل قریب میں المصطفے آئی ہسپتال میں آنکھوں کی پیوند کاری شروع کرنے کا منصوبہ بندی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ان کا ساتھ دینے اور مدد کے لئے آپ ان کی ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالی ان تمام اداروں اور ان کی روح رواں شخصیات کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین ہم سب کو اپنی زکوة ،صدقات اور خیرات کرتے ہوئے ان اداروں کو یاد رکھنا چاہیئے جو غریب اور نادار انسانوں کی مدد میں ہمہ گیر تیار رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک میں نوع انسانی کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔