بھارتی جارحیت اور کشمیر کا مقدمہ لڑ کر نانا ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کردی۔ ملک کا سچا پیامبر سلام بلاول
پاکستان کی تاریخی شخصیات میں قائد اعظم محمد علی جناح ، لیاقت علی خان ، ذزوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو وہ شخصیات ہیں جنکی خدمات اور قوم کے لئے شہادتیں ناقابل تقلید مثالوں کی طرح ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر رہتی دنیا تک کے لئے مسلمانوں کی اس ریاست کو امر کردیا اور نظریاتی بنیادوں پر بننے والے اس ملک کو دنیا کا اہم ترین ملک بنادیا۔
لیاقت علی خان ملک کے پہلے وزیر اعظم جو شہید کئے گئے ۔ ملک میں جمہوریت کے لئے سب سے پہلے شہید کئے جانے والے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو تھے۔
جو عدالتی قتل کے زمرے میں آئے اور اسکو عدالتوں نے تسلیم بھی کیا۔ آمرانہ دور کا سب سے بڑا ظلم جنرل ضیاءالحق نے کیا۔
محترمہ بے نظیر بھٹو تیسری وزیر اعظم تھیں جو طالبان اور انتہا پسند قوتوں جمہوریت دشمنوں کے ہاتھوں شہید کی گئیں انکے اعزازات کا کوئی مدمقابل نہیں انکے لیکچر سننے کے لئے بین الاقوامی دنیا میں کوئی ایسا سیاست داں نہیں جو ان جیسی ذہانت رکھتا ہو۔
ہاں انکے صاحبزادے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماں ، نانا اور والد سے سیاست ، جمہوریت ، زہانت ، سفارت کاری اور بہترین سیاست داں ، جمہوریت کے داعی سب خصوصیات کا حامل ہیں۔ نانا کی طرح وفاقی وزیر خارجہ بن کر جس طرح وہ دبنگ پاکستان کا مقدمہ ، کشمیر کا مقدمہ لڑتے تھے۔
پاکستان کی آواز تھے اسی طرح بہترین وزیر خارجہ بن کر بھارت کا مکروہ چہرہ ، پاکستان میں مداخلت ، دہشت گردیوں ، کشمیر میں بھارتی مظالم ، پانچ اگست 2019کے سفاکانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مسلمانوں پر بھارت میں مظالم ، کلبھوشن یادیو جیسے فیکٹر، پاکستان میں کھلی بھارتی دہشت گردیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے اور پاکستان میں تمام بھارتی شورشوں کے معاملات اٹھا کر مودی کی گجرات اور وزیر اعظم بننے کے بعدمسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم ، ان ممالک میں مودی کی انٹری جہاں وہ دہشت گرد ہونے کی بنیاد پر داخل نہیں ہوسکتا تھا۔
وزیر اعظم بننے کے بعد انٹری ، ہندو توا ، ہندو انتہا پسندوں کی طالبان سے بھی زیادہ دہشت گردی، مسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے اور اصل حالات سے دنیا کو آگاہ کرکے پوری امت مسلمہ پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے ۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے کی تھیوری کو یکسر بدل کر ہندو توا اور دیگر معاملات سے دنیا کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے بھارتی وزیر اعظم کو مکمل بے نقاب کردیا۔ مودی اور انکے حواری بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے کرا
رہے ہیں بے منطق وضاحتیں پیش کر رہے ہیں ۔ لیکن مودی اور اسکے حواری سچائی چھپا نہیں پا رہے۔ بلاول بھٹو کو سیاسی نا بلد کہنے والے اب انکی صلاحیتوں کے معترف ہو رہے ہیں ۔ عمران خان نیازی نے ملک کا جو امیج اسپوائل کیا تھا ۔ امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلقات کشیدہ کردیئے تھے۔
بلاول بھٹو نے بہترین وزیر خارجہ بن کر نہ صرف ملک کا امیج بہتر کیا بلکہ تمام ممالک سے تعلقات بہتر کراکے ملک کو گرے لسٹ سے نکلوایا۔ جو عمران خان نیازی مہنگائی کر کر کے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن کر کر کے بھی نہیں کراسکے تھے۔
انتہائی مشکلات میں گھری حکومت سنبھال کر انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مشکلات کو کم کیا اور پاکستان کو دوبارہ عالمی دنیا کے سامنے ایک بہترین امیج کے ساتھ لا کھڑا کیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط جو عمران خان پاکستانیوں کے لئے ایٹم بم کی طرح چھوڑ کر گئے تھے۔
اس سے بھی کافی حد تک مشکلات سے نکالا۔ پٹرول کی قیمت بھی بار بار بڑھنے کے بجائے اب کم کی جا رہی ہے۔ ترکی، سعودی عرب ، امریکہ سب سے تعلقات معمول پر آچکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے جس طرح پی پی پی میں نئی جان ڈالی اسی طرح پاکستان کا مقدمہ بھی نئی روح ڈال کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پیش کرکے پیپلز پارٹی کی منفرد حیثیت کو اجاگر کیا انہوں نے انتہا پسندی اور پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ وہ خود اس درد سے گزرے ہیں انکی والدہ کو شہید کیا گیا۔
آج پاکستان بھر میں بلاول بھٹو کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یکجہتی اور شاندار موقف پر مظاہرے اور جلسے ہو رہے ہیں۔ جو پاکستانی قوم کے ایک پیج پر ہونے کی علامت ہیں۔
بلاول بھٹو کو ہم سب بھی سلام تحسین پیش کرتے ہیں ۔ شاباش چیئرمین آپ کو ملک کی باگ ڈور سنبھال کر پھر پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنا نا ہے یہ آپ ہی کر سکتے ہیں پوری قوم آپکے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر سمیت تمام مسائل آپ کی جرات مندانہ قیادت میں ہی حل ہوں گے۔
آپ نے اپنی والدہ کے میثاق جمہوریت پر بھی عمل کیا۔ جمہوریت کو بچا کر عدم اعتماد کی جمہوری طریقے سے تحریک منظور کراکے عمران خان کو رخصت کیا۔ برے حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ۔ ملک کو مشکلات سے وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے نکالنے میں انکا سنہری کردار ہے۔
وہ پاکستان کے وزیر اعظم بنکر بھی اپنے نا نا اور والدہ کا نام روشن کرینگے۔ اس میں کوئی ابہام نہیں۔
فکری میڈیا سیل پی پی پی