انڈیا

24سال میں پہلی بار گاندھی خاندان انتخاب سے باہر

بھارت،کانگریس پارٹی میں 24سال میں پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر نئے صدر کا انتخاب ہوگا

نئی دہلی(آواز نیوز)بھارت میںکانگریس کی137سالہ تاریخ میں پارٹی کے چھٹے صدر کے انتخاب کے لیے تقریبا 9,300کانگریسی مندوبین نے پیرکوووٹ ڈالے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24سالوں میں پہلی بار کانگریس کا صدر گاندھی خاندان سے باہرکا ہوگا۔انتخابات میں دو امیدوارملک ارجن کھرگے اور ششی تھرورمیدان میں ہیں۔

حکومت نے مدارس پر ہندوستانی جھنڈا لہرانا لازمی قراردے دیا

صبح 10.00بجے سے شام 4.00بجے تک تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دفاتر میں ووٹنگ ہو گی۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے مطابق تقریبا 67پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد تمام بیلٹ بکس نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں لائے جائیں گے۔بدھ کو ووٹوں کی گنتی ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

India Latest News in Urdu | India News Today in Urdu|The End of Congress Party | Why Gandhi Family keeps losing? | Dhruv Rathee

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button