حکومت نے مدارس پر ہندوستانی جھنڈا لہرانا لازمی قراردے دیا
بنگلورو(آواز نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک میں حکومت نے 11اگست سے17اگست تک 6 دن کیلئے آزادی کے 75سال کے جشن کے موقع پر مدارس پر ہندوستانی جھنڈا لہرانا لازمی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پروگرام پر موثر طور پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سرکاری حکم نامے میں محکمہ پبلک انسٹرکشن کے کمشنر کوریاست میں موجود تمام مدارس پر بھارت کا جھنڈ ا لہرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلاک ایجوکیشن آفیسرز ریاست میں مدارس اور تعلیمی اداروں پر جھنڈا لہرانے کی نگرانی کریں گے۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ آزادی کا امت مہوتسو منانے کے پس منظر میں اسکولوں، کالجوں اور مدارس کے احاطے اور عمارتوں پر ترنگا لہریا جائے گا۔
مودی حکومت کو اشیائے خوردونوش پرجی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا پڑے گا ،راہل گاندھی
اس حکم کا اطلاقسرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں اور مدارس پر ہو گا۔ اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنی رہائش گاہوں پر بھی بھارتی جھنڈا لہرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔