انڈیا
مودی حکومت کو اشیائے خوردونوش پرجی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا پڑے گا ،راہل گاندھی
نئی دلی (آواز نیوز) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماءراہول گاندھی نے اشیائے خورد و نوش کوگڈز اینڈ سروسز ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کو عوام کی بات سننی ہو گی اور انہیں جی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا پڑے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”مہنگائی سے متاثرہ بھارتی عوام کے لیے گبر کا نسخہ: کم بنائیں۔
پانچ اگست کو بھارت کیخلاف یوم استحصال بھرپور انداز میں منایا جائیگا
کم کھائیں، جملوں کے تڑکے سے بھوک مٹائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دوستوں کی ان کہی باتیں بھی سننے والے نریندر مودی کو اب عوام کی بات سنناہو گی اور یہ جی ایس ٹی ٹیکس واپس لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت میں جی ایس ٹی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پیر سے اشیائے ضرویہ اور کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو گئیں۔