انڈیا

بھارتی دواساز کمپنی بچوں کی قاتل

بھارت نے کھانسی کا شربت بنانے والی متعلقہ کمپنی کی پروڈکشن پر پابندی لگا دی۔

نئی دہلی (آواز نیوز)گیمبیا میں بھارتی سیرپ (کھانسی کا شربت)کے مبینہ استعمال سے 69 بچوں کی ہلاکت کے معاملہ پر بھارت نے کھانسی کا شربت بنانے والی متعلقہ کمپنی کی پروڈکشن پر پابندی لگا دی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست ہریانا کے حکام نے کھانسی کا شربت بنانے والی فارما کمپنی کا دورہ کیا۔ ہریانا کے وزیر صحت انیل وج کا کہنا تھا کہ کمپنی کی تمام پروڈکشن روک کر کمپنی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی ادویات کے لیب میں بھیجے گئے نمونوں کی جانچ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

Indian Pharmaceutical Kill Many Children Indian News in Urdu | Indian cough syrup killed 66 children in gambia | Latest urdu news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button