کشمیر

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 35 کشمیر یوں کو شہید کیا

اسلام آباد(آواز نیوز)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 35کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 9 افراد کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔

ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ جبکہ چھ بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 104شہریوں کو گرفتار کیا اور ان میں سے بیشتر پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ یو اے پی اے لاگو کردئے۔

فوجیوںنے اس دوران محاصرے اورتلاشی کی 177کارروائیوں کے دوران 8 مکانوںکو بھی تباہ کیا۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کے قتل اور گرفتاریوں کی جاری لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ پر زوردیا ہے۔

کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ حریت کانفرنس نے کہاکہ مظلوم کشمیریوںکو مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے سرینگر اور سوپور کے علاقوں سے 5بے گناہ کشمیریوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے 3نوجوانوں کو سوپور اور2کو سرینگر سے گرفتار کیا۔دریں اثناءممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب کو 2022کا عالمی ” جان ابوچن“ ایوارڈ دیا گیا جو کہ امریکہ میں آزادی صحافت کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

کشمیری عوام کو شدید مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے:فاروق عبداللہ

رعنا ایوب نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت میں صحافت کیلئے یہ آزمائش کی گھڑی ہے ۔

انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے ساتھیوں محمد زبیر، صدیق Kappan اور آصف سلطان کے نام کیا جو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی مسلم اور اقلیت دشمن پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں اسکے مظالم پر تنقید کی وجہ سے مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

امریکہ کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی راشد حسین نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک مباحثہ میں کہا ہے کہ امریکہ کو بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام اعلانات پر تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نفرت انگیز بیانات بھارت میں اقلیتوں پر مظالم میں اضافے کاباعث بن رہے ہےں جس سے امریکہ کے لیے ایک چیلنج پیدا ہو رہا ہے۔

”بھارت میں مذہبی آزادی ۔امریکہ کیلئے ایک چیلنج “ کے عنوان سے مباحثے کا اہتمام انٹرنیشنل ریلی جیئس فریڈم راﺅنڈ ٹیبل جو کہ مذہبی آزادی سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی سول سوسائٹی ہے کے انڈین ورکنگ گروپ نے کیاتھا ۔

Indian troops martyred 35 Kashmiris Kashmir news in Urdu | Indian Troops Martyred 35 Kashmiris In June

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button