کشمیر

عالمی دنیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف دلوائے طاہر محمود

ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے انتہا پسند ،دہشت گرد اسلام کا نام انتہا پسندی ،دہشت گردی سے جوڑ رہے ہیں،چیئرمین پاکستان علماکونسل

لاہور (آواز نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف دلوائے ، اسلام بین المذاہب مکالمہ کا حکم دیتا ہے ، اسلام امن ، سلامتی اور عدل کا نام ہے۔

دنیا کو اس وقت مکالمہ کی ضرورت ہے ، پاکستان کے علما و مشائخ کا پیغام پاکستان او ر رابطہ عالم اسلامی کے تحت میثاق مکہ المکرمہ دنیا کیلئے پیغام ہے کہ مسلم علما اور اسکالرز امن ، سلامتی اور اعتدال کا پیغام دے رہے ہیں، ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے انتہا پسند اور دہشت گرد اسلام کا نام انتہا پسندی اور دہشت گردی سے جوڑ رہے ہیں ، اسلام اس طرح کے جرائم سے بری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں عالمی اسلامی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اور مسلمانوں کے بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کو جس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وہ دعوت دیتا ہے کہ ہم اسلام کے پیغام امن کو مزید قوت اور طاقت کے ساتھ پھیلائیں۔ دنیا کو بتائیں کہ اسلام سلامتی کا دین ہے ، ہمارا رب رب العالمین ہے اور ہمارے نبی ﷺ رحم للعالمین ہیں اور ہمارے دین کا نام سلامتی ہے۔

پاکستان کے علما و مشائخ ، حکومت بین المذاہب مکالمہ کی ہر سطح پر حمایت کرتی ہے اور پاکستان کے علما و مشائخ نے پیغام پاکستان جیسا میثاق کر کے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ امن اور سلامتی کے راستے باہمی مکالمہ سے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے ساتھ فلسطین اور کشمیر میں جو سلوک ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے ۔ دنیا کے طاقتور ممالک کو مکالمہ کے ذریعے ظلم و ستم کے اس سلسلے کو ختم کروانے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

بی جے پی پنڈتوں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ تمام آسمانی مذاہب اور آسمانی کتب احترام اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ میثاق مک المکرمہ ، میثاق اخو انسانی اور حالیہ ایام میں بحرین میں ہونے والے اجتماعات اس بات کی دلیل ہیں کہ مسلمان دنیا میں اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارض حرمین شریفین کا پیغام امن ، سلامتی اور اعتدال ہے ، قرآن کا پیغام امن ، محبت اور رواداری ہے ، قرآن حکم دیتا ہے کہ اپنے اپنے دین پر رہتے ہوئے بات کی جا سکتی ہے ۔ قرآن ہمیں کہتا ہے کہ کسی کے جھوٹے خدا کو بھی گالی نہ دو کیونکہ وہ تمہارے سچے خدا کوگالی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے علما و مشائخ سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور دنیا سے نفرتوں کے خاتمے کیلئے اور عدل و انصاف کی بالا دستی کیلئے اور امن ، محبت اور رواداری کو فروغدینے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تشدد اور انتہا پسندی پھیلانے والی قوتوں سے بچانا ہے۔

Kashmir News in Urdu | Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi News in Urdu | Kashmiri News | Kashmiri Panditon Ne PDP Leader Mehbooba Mufti Ke Bayan Ki Himayat Ki | News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button