بی جے پی پنڈتوں کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے

سرینگر(آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کشمیری پنڈتوں کے دکھوں اور تکالیف کو بھارت میںاپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے آج ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اپنے مفادات کے لیے پنڈتوں کے درد اور تکالیف کا استحصال کر رہی ہے۔
بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے مسائل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کشمیری پنڈتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے جموں میں سڑک پراحتجاج کررہے ہیں۔