بی جے پی نے جموں کو اس کے تمام وسائل سے محروم کردیاہے: لال سنگھ
جموں کشمیر (آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے چیئرمین چوہدری لال سنگھ نے کہا ہے کہ”اچھے نظم ونسق “اور”احتساب“ کے نعروں پر اقتدار میں آنے والی پار ٹی بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کو اس کے تمام وسائل سے محروم کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری لال سنگھ نے جموں کے علاقے کھورمیں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ٹکڑے کرکے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوںمیں تقسیم کر دیا گیا ہے جو بھارت کی تاریخ میں اس سے پہلے نہ کبھی دیکھا ہے اورنہ کبھی سنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مٹھی بھر بیوروکریٹس اور بھارت سے لائے گئے نام نہاد ماہرین کے ذریعے کشمیر کے عوام پر نئی دہلی کی پراکسی حکمرانی مسلط کر دی گئی ہے جن کی علاقے کی بہتری یا اس کے لوگوں کی بھلائی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
عالمی دنیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف دلوائے طاہر محمود
پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ہری دت شیشو نے کہا کہ علاقے کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور نوجوان بالکل مایوسی کا شکار ہیں۔