کشمیر

کشمیریوں کو روزگار دینے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں:محبوبہ مفتی

سرینگر (آواز نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کو روزگار دینے کے مودی حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے روزگار کشمیریوںکو 30ہزارنوکریاں دینے کے مودی حکومت حکومت کے وعدے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھرتی کا ہر عمل بدعنوانی کی زد میں ہے چاہے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتی ہو یا فنانس اکاﺅنٹس اسسٹنٹ کی۔

نئی دلی ،محمد زبیر تہاڑ جیل سے رہا

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نےلوک کی طرف سے لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر میں 2019کے بعد سے سرکاری شعبے میں تقریبا 30ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی ۔

Mehbooba Mufti Latest News in Urdu Kashmir News in Urdu | Ex J&K CM Mehbooba Mufti In Aap Ki Adalat (2019) | Full Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button