کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھاری سرمایہ کاری کے مودی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں:محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیرمیں بھاری سرمایہ کاری کے مودی حکومت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں ، محبوبہ مفتی

سرینگر:(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے۔

کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں ہرسال کی گئی۔

سرمایہ کاری کے حکومتی اعدادوشمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئوں  کے باوجودحکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے۔

عالمی دنیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف دلوائے طاہر محمود

اعداد و شمار کے مطابق 2017-18میں 840کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 2021-22میں صرف376کروڑکی سرمایہ کی گئی ہے۔ انہوں ٹویٹ میں مزید کہاکہ جھوٹ کے کوئی پیر نہیں ہوتے ۔

Mehbooba Mufti News in Urdu | Kashmir News in Urdu | Modi government’s claims of huge investment in Occupied Kashmir have been proved false: Mehbooba Mufti

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button