کشمیر

بھارتی سپریم کورٹ نے پولیس کو محمد زبیر کےخلاف کارروائی سے روک دیا

نئی دلی(آواز نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے اتر پردیش پولیس کو فیکٹ چیکر اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف درج مقدمات میںعدالت کی اجاز ت کے بغیر 20جولائی بروز بدھ تک کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ عبوری حکم جسٹس ڈاکٹر ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے پیر کو مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا ۔

عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 27جولائی تک ملتوی

سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے میںاپنا موقف پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔مقدمے کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

زبیر کی وکیل ایڈووکیٹ ورندا گروور نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ان کے موکل کے خلاف درج2018میں ان کے ایک ٹویت پر ایک ہی نوعیت کے مقدمات مختلف مقامات پر درج کئے گئے ہیں ۔

Mohammad Zubair Case Latest Kashmir News in Urdu| Sairbeen: Is India treating Mohammad Zubair & Nupur Sharma equally? – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button