کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں4اور کشمیری نوجوان شہید

پولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کوگرفتار کرلیا

سرینگر(آواز نیوز)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کے روز سوپور اور پلوامہ میں3اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تجن اور 2کو سوپور قصبہ کے علاقے طولیبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزرسے مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

بیان میں نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کشمیری شہداءکی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی اور ایک دن ضرور بھارت کو کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینا پڑے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءعبدالصمد انقلابی نے بھارت کی جیل سے جاری ایک بیان میںشہید نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

دریں اثناءپولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کوگرفتار کرلیا ہے ۔یہ گرفتاری بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کپواڑہ کے علاقے چندی گام لولاب میں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی خبر جاری کرنے پر کی گئی ہے۔

Occupied Kashmir, 4 Kashmiri youth martyred by Indian troops

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button