بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف مہم
ضلع وسطی میں انکاری والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہٰ سلیم نے ایسے والدین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاکہ جو اپنے معصوم بچوں کی صحت اور صحتمند مستقبل غافل ہیں اور ناگہانی معزوری کے خلاف چلائی جانے والی پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہٰ سلیم نے پولیو کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیو ورکرز کی ٹیم کی کارکردگی اور عوام کے ردِّ عمل کا جائزہ لینے کے لئے پولیو ورکرز کے ساتھ ضلع وسطی کے ۔گلبرگ زون بلاک ۴۱،۵۱زونز میں بہ نفسِ نفیس پہنچ کر عوام کو اس جانب راغب کیا کہ ہو اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لئے پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلوائیں۔
Polio vaccine latest news in urdu Video
اس موقع پر انہوں نے ایسے والدین سے بھی ملاقات کی کہ جو اپنے بچوںکو پولیو کے قطرے پلانے سے نکار کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایسے والدین کو ذراسی غفلت سے ہونے والے بڑے نقصانات کی جانب متوجہ کیا ۔ تاکہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلوائیں۔
اس موقع پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے والدین کو سمجھایا گیاکہ پولیو ہوجانے کے بعد صرف پچھتاوا رہ جائے گا جبکہ پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ہرطرح سے محفوظ ہیں اور بچوں کی جسمانی زندگی کو بھی ناگہانی معذوری سے بچانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں
حمل کے دوران کیوی فروٹ ضرور کھائیں
۔تاہم انہوں نے ایسے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدیات دیتے ہوئے کہ عاقبت نااندیش والدین کو راہِ راست پر لانے کایہ ہی حتمی راستہ ہے ۔واضح رہے کہ ضلع وسطی میں پولیوسے بچاﺅ کے لئے پانچ سال تک کی عمر والے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔