ابوظہبی پاکستانی اسکول کا پرنسپل گالم گلوچ کرنے لگا: طلباء والدین پریشان
میرا اور سفیر کا تعلق چکوال سے ہے جہاں شکایت لگانی ہے لگاو۔ پرنسپل ساجد محمود
ابوظہبی( خصوصی نامہ نگار ) شیخ خلیفہ بن زائد عرب پاکستان سکول ابوظہبی کمیونٹی سکول ہے جو کہ عرصہ دراز سے سفارتخانہ پاکستان کی زیر نگرانی ہے۔
سکول کے پرنسپل ساجد محمود کا رویہ طلباء، والدین اور اساتذہ کے ساتھ انتہائی غیر مناسب اور شرمناک حد تک ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے ۔طلباء والدین کے مطابق پرنسپل والدین کی بات کو بلکل نہیں سنتا۔اور فورآ طیش میں آکر گالی گلوچ کرنے لگتے ہیں۔
پرنسپل کے اس غیر مناسب رویے کی وجہ سے متعدد بار بات مقامی پولیس تک بھی پہنچائی لیکن سفیر پاکستان اور پرنسپل کی ملی بھگت سے پرنسپل اپنے آپ کو بجا لیتے ہیں ۔
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانہ پاکستان اپنا کردار ادا نہیں کر رہا جس کی وجہ سے سکول کا میعار زوال پزیر ہوتا جا رہا ہے ۔
مزید برآں پرنسپل والدین کو دھمکیاں دیتے ہو ئے کہتا ہے کہ سفیر اور میرا تعلق چکوال سے ہے جہاں شکایت لگانی ہے لگاو ۔
پرنسپل کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہیں اور پرنسپل ساجد محمود کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں لہذا ہر دو تین ماہ بعد مقامی اخبارات میں ضرورت برائے اساتذہ کے اشتہارات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔
سکول کے مالی معاملات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔
والدین نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور سیکریٹری خارجہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔