کھیل و کھلاڑی

عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

پرتھ(آواز نیوز)آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی۔

پرتھ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آو¿ٹ ہوئی، میچ میں دونوں فاسٹ بولرز نے کل 8 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا

پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

دوسری جانب عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Aamir Jamal Khurram Shahzad News in Urdu.Sports News in Urdu.Khurram Shahzad registered career-best figures of 6-23 | FATA vs Faisalabad | .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button