امریکی تیراک انیتا الوارز سوئمنگ کے دوران بے ہوش، کوچ نے پول کی تہہ سے نکالا
نیویارک(آواز نیوز )امریکا کی مشہور آرٹسٹک تیراک انیتا الوارز سوئمنگ ورلڈ چیمپیئن شپ کی تیاری کے دوران بے ہوش ہو کر پول کی تہہ میں چلی گئیں، تاہم ان کی کوچ نے فوری طور پر کود کر انہیں بچا لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بوداپسٹ کے پول میں بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب سولو فری فائنل کے لیے پریکٹس کر رہی تھیں کہ اچانک انیتا الوارز کی سانس بند ہو گئی۔
انیتا الوارز کے پانی میں ڈبکی لگا کر چند منٹ تک نہ ابھرنے پر کوچ اینڈریا فیوینٹس کو خطرے کا احساس ہوا تو انہوں نے پول میں چھلانگ لگا دی اور جب انیتا کو نکالا گیا اس وقت وہ بے ہوش تھیں۔فیونٹیس نے اس وقت شارٹز اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔
وسیم اکرم کو محمد آصف کا کیریئر ختم ہونے پر افسوس
اور اسی حالت میں انہیں ہنگامی طور پر کودنا پڑا، وہ انیتا کو پانی کی سطح پر لائیں، جس کےْ بعد انہیں باہر نکالا گیا۔فیونٹیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس وقت بہت ڈر گئی جب میں نے دیکھا کہ انیتا سانس نہیں لے پا رہیں، ۔
مگر اب وہ ٹھیک ہیں۔انیتا کو پول کے میڈیکل سینٹر میں لے جایا گیا تو اس کے تھوڑی دیر بعد وہاں ان کے مداح بھی جمع ہو گئے۔بعد ازاں امریکہ کی سوئمنگ ٹیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ان کی طبعیت ٹھیک ہے۔