بابراعظم کا ویرات کوہلی کو مضبوط رہنے کا پیغام
لاہور(یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آف فارم بھارتی بیٹسمین اورسابق کپتان ویرات کوہلی کو حوصلہ افزا پیغام دے دیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے خراب فارم کے باعث مشکلات کا سامنا کرتے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
مضبوط رہیں۔بابر اعظم نے ٹوئٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران لی گئی اپنی اورویرات کوہلی کی تصویربھی شئیرکی۔بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کوحالیہ ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے آف فارم ویرات کوہلی کو ڈراپ کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ کولہی پہلے آف فارم تھے اور اب فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا