انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا
لندن(آواز نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جولائی کو کاﺅنٹی گراﺅنڈ، نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف واحد ٹیسٹ کے علاوہ تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
چار روزہ ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اور پہلا ون ڈے نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے 15 جولائی کو برسٹل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 جولائی کو لیسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو چیلمسفورڈمیں کھیلا جائے گا،
پی سی بی چیئرمین کی ”کارکردگی“ پر تنقید کے نشتر برسنے لگے
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو ورسیسٹرمیں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 25 جولائی کو ڈربی میں کھیلا جائیگا،27 جون کو کھیلا جائیگا۔