کھیل و کھلاڑی

بابر اعظم میں گولف کھیلنے کا شوق بھی بڑھنے لگا

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم میں گولف کا شوق بھی بڑھنے لگا ۔ملتان ٹیسٹ پانچویں روز تک نہ پہنچا جس کے باعث کراچی روانگی سے قبل بابر اعظم کو جب ایک روز فری ملا تو وہ ملتان کے رومانزا گولف کورس پر گولف کھیلنے کے لیے پہنچ گئے۔

بابر اعظم نے گولف کھیلتے ہوئے بھرپور وقت گزارا اور 18 ہولز مکمل کیے۔بابر اعظم کے ہمراہ امپائر ماریس ایراسمس بھی تھے۔

بابر اعظم نے گولف کورس کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ سے دوبارہ یہاں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آنے کا کہا۔کپتان بابر اعظم کو جب بھی وقت ملتا ہے۔

تو وہ اکثر گولف کھیلنے کے لیے جاتے ہیں۔بابر اعظم لاہور میں ڈیفنس رایا گولف کلب میں گولف کھیلتے ہیں۔سابق اور موجودہ کرکٹرز میں ان دنوں گولف کھیلنے کا بہت زیادہ شوق پایا جاتا ہے۔

کھلاڑی اکثر سیریز یا کسی ٹورنامنٹ کے دوران گولف کھیلنے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

اور تازہ دم ہوتے ہیں۔سابق کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس اور محمد حفیظ بھی اب باقاعدگی سے گولف کھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی روانگی سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے بھی گولف کورس پر وقت گزارا تھا۔

مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے ہی نفرت ہے، سعید اجمل

ملتان ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے بھی انگلش کرکٹرز نے گولف کھیلی تھی۔

Babur Azam Latest News in Urdu | Cricket News in Urdu | An Inspiring Story Of Babar Azam – From Ball-Picker In 2007 To Test Captain In 2021 | PCB | MA2E

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button