کھیل و کھلاڑی

بھارت کیخلاف جیت میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا

بھارت کیخلاف جیت میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا،کپتان قومی ویمن ٹیم

سلہٹ (آوازنیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیت سب کیلئے کافی اہم ہے۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ ہم نے بہت اچھے طریقے سے میچ کو فنش کیا ،تھائی لینڈ سے ہار کے بعد سب نے سوچا کہ کیسے بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کیا،ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ہم نے اچھا ٹوٹل بنایا جبکہ بولنگ بھی کافی اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی بہترین پرفارم کیا۔

شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہیں،رمیز راجہ

کپتان پاکستان ٹیم نے کہا کہ ایمن انور کا ذکر کرنا چاہوں گی کہ اہم موقع پر بہت اچھی بولنگ کی، اسپنرز پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل رہے ہیں،کوشش کریں گے کہ اس مومینٹم کو دیگر میچز میں بھی جاری رکھیں۔

Bismah Maroof News in Urdu | Women Cricket News in Urdu | World Cup: Captain of Pakistan Cricket Team Bismah Maroof returns after two years – BBC URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button