کھیل و کھلاڑی

’نوٹوں سے بھرا بیگ‘ کیمرون گرین کو نیا نک نیم مل گیا

23 سالہ آل راﺅنڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15 ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے

لندن(آوازنیوز) ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں ریکارڈ 3 ملین ڈالر کا معاہدہ پانیوالے ہموطن کیمرون گرین کو‘نوٹوں سے بھرا بیگ’کا نیا نک نیم دے دیا۔ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں سپراسٹار بننے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر ساتھی پلیئر گرین کو بہت زیادہ دباﺅ اور توقعات سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے،

اس کے علاوہ انھوں نے کیمرون گرین کو نیا عرفی نام ‘منی بیگز’بھی دیا۔وارنر کا کہنا ہے کہ منافع بخش انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے مہنگے آسٹریلوی کھلاڑی بننے کے بعد گرین کے لیے سنگین مضمرات ہیں۔ 23

”آپ ہمارے لیڈر ہو اور رہو گے “

سالہ آل راﺅنڈر کو ممبئی انڈینز نے حیران کن 3.15 ملین ڈالر میں حاصل کیا ہے۔وارنر کا کہنا ہے کہ گرین کو شدید دباﺅ اور اپنے پیاروں سے طویل عرصے سے دور رہنے کا بھی حوصلہ رکھنا ہوگا،وارنر نے مزید کہا کہ وہاں گرین کو بہت دباﺅ ہوگا، بہت زیادہ توقعات ہوں گی۔

Cameron Greene Gets New Nickname | Sports News in Urdu | OMG Sharjeel and Amir Comeback || Pak ODI Squad for NZ Series Announced | Good news for Babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button