کھیل و کھلاڑی

کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے قلندرز اسکواڈ کو جوائن کرلیا

لاہور(آواز نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے 2 غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اسکواڈ جوائن کرلیا۔

لاہور قلندرز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ اور زمبابوے کے آل راونڈر سکندر رضا لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں رنگارنگ افتتاحی تقریب

دونوں کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیں گے۔کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا آج لاہور قلندرز کے میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

لاہور ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پہلے مرحلے میں پی ایس ایل 9 کے میچز ملتان اور لاہور جبکہ دوسرے مرحلے میں 28 فروری سے تمام میچز راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول ہیں۔

Carlos Brathwaite News in Urdu.Sports News in Urdu.Carlos Brathwaite has got the moves!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button