پی ایس ایل سیزن 9 کی قذافی سٹیڈیم لاہور میں رنگارنگ افتتاحی تقریب
نگران وزیر اعظم ،نگران وزیر اعلی ، نگران وزیر اطلاعات سمیت دیگر شریک ہوئے، پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 09 کا قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ، پنجاب پولیس نے سخت سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے
لاہور(آواز نیوز)پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 09 کا قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے آغاز ہو گیا ، پہلا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے سخت سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنائے ، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے مکمل رابطے میں ہے، پرامن اور محفوظ ماحول میں تمام میچوں کا انعقاد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں ، سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین شائقین کرکٹ کی سکیورٹی، چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات ہیں ، ٹریفک کا بلاتعطل بہا، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیمیں میچز کے دوران موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں ،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سٹیڈیمز کے داخلی خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
کم بیک کرینگے، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپس آئیں گے، شاہین آفریدی
شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہونے کے لئے پنجاب پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 09 کے پنجاب میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلنے جائیں گے، لاہور میں 09، ملتان میں 05 جبکہ راولپنڈی میں بھی 09 میچز کھیلنے جائیں گے ۔