کھیل و کھلاڑی
کم بیک کرینگے، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپس آئیں گے، شاہین آفریدی
کرائسٹ چرچ(آواز نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کم بیک کریں گے اور پہلے سے زیادہ متحد و مضبوط ہو کر واپس آئیں گے
کرائسٹ چرچ(آواز نیوز)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کم بیک کریں گے اور پہلے سے زیادہ متحد و مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے، والد
اپنے بیان میں شاہین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز بہت مشکل تھی جو ہم ہار گئے اس میں کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکست آسان نہیں ہوتی لیکن میں اپنی ٹیم پر فخر نہیں کرسکتا، ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا اور اپنے گیم پلان کی حمایت کی ہے۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے نیوزی لینڈ سیریز میں سب کو موقع دیا ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہم کم بیک کریں گے اور پہلے سے زیادہ متحد اور مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔