کھیل و کھلاڑی

پرجوش ہوں کہ سیریز ہو رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی

ٹیم مکمل تیار ہے، گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، فاسٹ باﺅلر کی گفتگو

اسلام آباد (آواز نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پرجوش ہوں کہ سیریز ہو رہی ہے۔

ایک انٹرویومیں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم مکمل تیار ہے، گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، یہ سیریز میرے لئے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، انٹرنیشنل ٹیم آسان یا کمزور نہیں ہوتی، یہ ورلڈ سیریز کے میچز ہیں جو کہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میری کوشش تو یہ ہو گی سیریز میں 15 سولہ وکٹیں لوں اور مین آف دی سیریز بنوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کاﺅنٹی کرکٹ کا تجربہ اچھا رہا جو مجھے آگے کام آئیگا، فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

آئرلینڈ اورجنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20آج کھیلا جائے گا

تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں تاہم اب بہت بہتر ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے لئے مشکل ضرور ہو سکتی ہے تاہم موسم کے لحاظ سے تیاری کر رہے ہیں۔

حارث رﺅف کے ساتھ دوستی اچھی ہے تاہم ٹیم میں دوسرے بولرز بھی ہیں، حسن علی سمیت سب کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ملتان میں عرصہ دراز کے بعد میچز ہونا خوش آئند ہے۔

فینز انجوائے کریں گے، میری کوشش ہوتی ہے کہ تیز گیند بھی کروں اس کے لئے فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ بھی آ جائے گی، میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں چھکے لگانا چاہتا ہوں۔

Excited series is happening Shaheen Shah Afridi Urdu News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button